اسحاق ڈار کی جعلی کورونا ویکسینیشن کی انٹری کرنے والا ڈسپنسر گرفتار

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈسپنسر کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا بھی آغاز کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک October 06, 2021
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈسپنسر کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا بھی آغاز کردیا گیا ہے

پنجاب حکومت کی ہدایت پر ملتان ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے اسحاق ڈار کی کورونا ویکسینیشن کی انٹری کرنے والا ڈسپنسر عاشق گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسپنسر عاشق حسین نے کورونا ویکسینیشن سینٹر سے سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار کو پہلی ڈوز لگانے کی جعلی انٹری کی تھی جس پر ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے عاشق نامی ڈسپنسر کو گرفتار کرلیا۔

ملتان ضلعی انتظامیہ نے ڈسپنسر کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈسپنسر کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈسپنسر عاشق حسین کے مجرمانہ فعل کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں گی، جعلی انٹری کے بعد ریکارڈ مدت میں ملزم کو ٹریس کیا گیا، کورونا ویکسین کے انٹری سسٹم کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور اس حوالے سے حکومت پنجاب کو جعلی انٹری کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں