وزیراعظم پر تنقیدمائیکل سلیٹرکی ٹی وی کمنٹری ٹیم سے چھٹی

مائیکل سلیٹر نے آئی پی ایل کے دوران کورونا پھیلنے کے بعد ہم وطن کرکٹرز کی واپسی سے متعلق وزیر اعظم پر تنقید کی تھی

ٹی وی چینل نے مائیکل سلیٹر کی مزید خدمات حاصل کرنے سے معذرت کرلی ہے فوٹو : فائل

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کی اپنے ملک کے وزیراعظم پر تنقید کی وجہ سے ٹی وی کمنٹری ٹیم سے چھٹی ہوگئی۔


سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر آسٹریلوی ٹی وی چینل کی کمنٹری ٹیم کا حصہ تھے تاہم ٹی وی چینل نے مائیکل سلیٹر کی مزید خدمات حاصل کرنے سے معذرت کرلی ہے، ٹی وی چینل انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہےکہ بجٹ ایشو کے سبب معاہدے میں توسیع نہیں کی جا رہی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں سلیٹر کی ٹوئٹس کا اہم کردار ہے، انھوں نے مئی میں آئی پی ایل کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے پراظہار ناراضی کیا تھا۔

اس وقت آسٹریلیا نے انھیں اور ملک کے کرکٹرز کو فوری طور پر وطن واپسی کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا، سلیٹر نے ٹویٹ میں وزہراعظم موریسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کسی کو کچھ ہوگیا توان کے ہاتھ خون سے رنگے ہوں گے۔
Load Next Story