TTP نے آئین کی پاسداری نہ کی تو فوج بھرپور جواب دے گی شیخ رشید

نوازشریف واپس آنے میں دلچسپی نہیں رکھتے،ان کا سیاسی مستقبل مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید


Numainda Express October 07, 2021
ہزاروں لاپتہ ویزا ہولڈروں کو ایمنسٹی دینے لگے ہیں،اگلے ماہ تک ملک سے نکل جائیں ورنہ گھیرا تنگ کر رہے ہیں،پریس کانفرنس (فوٹو : فائل)

SRINAGAR: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کوئی خبر نہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا ایسی اطلاعات ہیں کہ تین، چار گروہوں نے تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے، ہمیں تمام معاملات کی خبر ہے جو بہتر ہو گا وہ ہی کریں گے، کوشش ہے معاملات احسن طریقے سے حل ہوں، اگر ٹی ٹی پی کے لوگ آئین کی پاسداری کا عزم کرتے ہیں تو میں نہیں سمجھتا اس میں حرج ہے لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو فوج کی صلاحیت بھرپور جواب دے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل کرائسسز انفارمیشن مینجمنٹ سینٹر بنا دیا ہے، اس میں نیشنل ایکشن پلان بھی ہو گاجوصوبوں اور اداروں کے ساتھ رابطے میں ہو گا، نیکٹا کا کردار ختم نہیں ہو گا، وہ وزارت داخلہ کے ماتحت ادارہ ہے، وزارت داخلہ کرائسز مینجمنٹ انفارمیشن سیل کی سربراہی کر رہی ہے، اس میں مذہبی امور اوروزارت اطلاعات بھی شامل ہے، یہ ادارہ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی اور نیشنل ایکشن پلان کے امور بھی دیکھے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سقوط کابل کے بعد خطے کی صورتحال بدل رہی ہے، بدلتے تقاضوں اور ملکی حالات کے پیش نظر یہ پانچ اداروں پر مشتمل سینٹر بنایا ہے، اس کام کے لئے اداروں سے لوگ لئے گئے ہیں تاہم نئی بھرتی نہیں کی گئی،آئی ٹی کی کچھ بھرتیاں کی جائیں گی، دس دنوں میں افغانستان کا ویزا آن لائن کرنے جا رہے ہیں، ہزاروں ویزا ہولڈر جو لاپتہ ہیں ،انھیں ایمنسٹی دینے لگے ہیں، اگلے مہینے تک ملک سے نکل جائیں ورنہ ان کے خلاف گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے مزیدکہا نوازشریف واپس آنے میں دلچسپی نہیں رکھتے،ان کا سیاسی مستقبل مرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، وہ صرف سیاسی گند پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں جس کا نقصان انہیں خود پہنچے گا، اپوزیشن جب چاہتی ہے حساس ادارے پر تنقید کرنا شروع کر دیتی ہے اور میڈیا اسے نشر کرتا ہے، اس سے زیادہ آزادی کی مثال دنیامیں کہیں نہیں ملتی میں نے کہا تھا اکتوبر میں اہم تبدیلیاں ہونگی اور ہوئیں، جب میں نے کہا (ن) سے (ش) نکلے گی تو میرا مذاق اڑایاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |