آریان خان کی گرفتاری کے دوران ہنستے ہوئے تصویر وائرل

شاید آریان نشے میں ہیں اس لیے ہنس رہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین

آریان خان کو منشیات کیس میں اس کے خلاف جمع ہونے والے شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا، فوٹوسوشل میڈیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی پولیس تحویل کے دوران ہنستے ہوئے تصویر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہورہا ہے۔

3 اکتوبر کو منشیات کیس میں گرفتار ہونے والے اسٹار کڈ آریان خان اس وقت نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحویل میں ہیں۔

آریان کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ این سی بی کی گاڑی میں ایجنسی کے عہدیداروں کے ہمراہ بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کے دائیں بائیں گاڑی میں خواتین اور مرد پولیس اہلکار بیٹھے ہیں۔ لیکن حیران کن طور پر آریان خان کے چہرے پر کوئی پریشانی نظر نہیں آرہی بلکہ وہ تصویر میں ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات کیس میں گرفتار



اس کے علاوہ ان کی گرفتاری کے وقت کی ایک اور تصویر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے چہرے پر ماسک لگایا ہوا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین نے نوٹس کیا کہ آریان ماسک کے اندر ہنس رہے ہیں۔



سوشل میڈیا صارفین کو گرفتاری کے دوران آریان خان کے چہرے پر موجود ہنسی ایک آنکھ نہیں بھارہی اور وہ انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہے ہیں شاید آریان نشے میں ہیں اس لیے وہ ہنس رہے ہیں۔




 



کسی نے انہیں شرمندگی کا احساس دلایا تو کسی نے گرفتاری کے دوران ہنسنے پر حیرانی کا اظہار کیا۔



بہرحال ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ آریان کی یہ تصویر اصلی ہے یا پھر کسی نے ایڈٹ کی ہے تاہم یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔



یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے



واضح رہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر موجود ایک بحری جہاز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر اچانک چھاپہ مارکر بھاری تعداد میں منشیات برآمد کی تھی اور منشیات استعمال کرنے کے جرم میں کئی لوگوں کو گرفتار بھی کیا تھا۔ بحری جہاز پر شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان بھی موجود تھا۔

تاہم آریان کو چھاپے کے دوسرے دن 3 اکتوبر کو اس کے خلاف جمع ہونے والے شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے آریان کو 7 اکتوبر تک این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا تھا۔
Load Next Story