
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہو گیا ہے، کورونا پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھلنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے لہذا اب 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولے جائیں گے اور ایک دن کلاس، ایک دن چھٹی کا سلسلہ ختم ہوجائے گا۔
Based on the reduced level of disease spread and the launch of the school vaccination program, it has been decided in today's NCOC meeting to allow all educational institutions to start normal classes from Monday the 11th of October.
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 7, 2021
نیب آرڈی ننس نیب کو اس کے اصل مقصد کی طرف لے جانے کی کوشش ہے
قبل ازیں اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں ترمیم نیب کو اس کے اصل مقصد کی طرف لے جانے کی کوشش ہے، آپ کے پاس ادارے تو پہلے بھی تھے، آپ کے پاس صوبوں میں ایف آئی اے تھی اینٹی کرپشن تھی یہ سارے ادارے تھے، پھر نیب کو کیوں بنایا گیا وہ اس لیے کہ یہ سارے ادارے تو حکومت کے ماتحت تھے۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ ایک ایسا ادارہ بھی ہونا چاہیے تھا جو حکومت کے اوپر فیصلے کرنے والوں کے اوپر بھی چیک اینڈ بیلنس رکھے، آپ نے ان کو ہاؤسنگ اتھارٹیز کے آپس کے جھگڑوں کے اندر ڈال دیا، جس کے بعد اس کےاصل مقصد میں پوری قوم کو بے چینی تھی، کہ فیصلے چلتے ہی رہتے ہیں چلتے ہی رہتے ہیں اس کا کوئی سرا ہی نہیں ملتا، تو اس کا یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس کو اس کے اصل مقصد کی جانب لایا جائے، ایک ایسا ادارہ ہو جو حکومت اور سیاستدانوں کے اوپر نظر رکھ سکے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔