قومی اسمبلی میں نیب آرڈیننس پر بحث کے لیے اپوزیشن کی ریکوزیشن

قومی اسمبلی میں اجلاس میں نیب آرڈیننس کو زیر بحث لایا جائے، اپوزیشن کا موقف


ویب ڈیسک October 07, 2021
صدر مملکت نے گزشتہ روز قومی احتساب بیورو ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کیا تھا فوٹو: فائل

KARACHI: اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں نیب آرڈیننس پر بحث کے لیے ریکوزیشن جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرادی ہے، ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں نیب آرڈیننس کو زیر بحث لایا جائے اور حکومت کی جانب چیئرمین نیب کی تقرری پر مشاورت نہ کرنے پر غور کیا جائے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز قومی احتساب بیورو ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کیا تھا۔ جس کے تحت صدر مملکت چیئرمین نیب کا تقرر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کریں گے تاہم صدر مملکت اتفاق رائے نہ ہونے پرچیئرمین نیب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے۔ نئے چیئرمین کے تقرر تک موجودہ چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں