حکومت کا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
پوری کوشش ہو گی کہ ایوان کا ماحول متاثر ہوئے بغیر قانون سازی کا عمل آگے بڑھایا جائے، اسپیکر قومی اسمبلی
حکومت نے مختلف قوانین کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی ہے، جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے دوران اہم قانون سازی اور ریاستی امور نمٹانے کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس 22 اکتوبر بروز جمعہ صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرنے پر اتفاق کیا، اس حوالے سے وزارت پارلیمانی امور سمری صدر مملکت کو ارسال کرے گی۔
ملاقات کے دوران بابر اعوان نے کہا کہ حکومت عوامی اور ملکی مفاد کی قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں چاہتی، وزیراعظم کی ہدایت پر قانون سازی کا عمل تیز کیا گیا ہے جلد نتائج سامنے آئیں گے۔
اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پوری کوشش ہو گی کہ ایوان کا ماحول متاثر ہوئے بغیر قانون سازی کا عمل آگے بڑھایا جائے، امید ہے ایوان میں موجود تمام جماعتیں قانون سازی کیلئے موثر اور تعمیری کردار ادا کریں گی۔