ٹی 20 ورلڈ کپ قومی ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر پاکستان پہنچ گئے

ورنون فلینڈر آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کے بائیو ببل کا حصہ بن جائیں گے


Sports Reporter October 07, 2021
قومی کرکٹرز اور معاون عملہ کے ارکان 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے فوٹو: فائل

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے قومی ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر پاکستان پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر لاہور پہنچ گئے ہیں، وہ روم آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کے بائیو ببل کا حصہ بن جائیں گے۔

سابق پروٹیز کرکٹر باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل لاہور میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے میچز میں بولرز کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ان کی رہنمائی کرنا چاہتے تھے مگر بلوچستان کے اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ورلڈکپ کے لیے منتخب کرکٹرز کے قرنطینہ کا پلان بھی تبدیل ہوگیا، سب کو اب ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر جمعے کو مقامی ہوٹل میں قائم بائیو ببل کا حصہ بننا ہے، یوں ورنون فلینڈر کو ایک دن بھی قذافی اسٹیڈیم میں بولرز کو ایکشن دیکھنے کا موقع نہیں ملے گا۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق بولنگ کنسلٹنٹ روم آئسولیشن میں رہتے ہوئے کورونا ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ کے فلور پر منتقل ہو جائیں گے۔ قومی کرکٹرز اور معاون عملہ کے ارکان کی چارٹرڈ طیارے میں روانگی 15 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |