اگر میری فیملی مشکل میں ہوئی تو سلمان ہمیشہ ان کیسا تھ ہوں گے شاہ رخ خان

آریان خان کی گرفتاری کے بعد سلمان خان وہ پہلے شخص تھے جو کنگ خان کی مدد کو پہنچے تھے


ویب ڈیسک October 07, 2021
منشیات کیس میں گرفتار اسٹار کڈ آریان خان اس وقت نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحویل میں ہیں فوٹوفائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ اگر کبھی ان کی فیملی مشکل میں ہوئی تو سلمان خان ہمیشہ ان کی فیملی کے ساتھ ہوں گے۔

آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کی وجہ سے شاہ رخ خان اور ان کی فیملی ان دنوں مشکل وقت سے گزررہی ہے۔ ایسے میں شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سلمان خان پر بھروسے اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات کیس میں گرفتار

یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی سلمان خان کے گیم شو''دس کا دم'' میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے۔ گیم شو کے دوران ایک موقع سلمان خان شاہ رخ خان سے پوچھتے ہیں زندگی کے نشیب و فراز میں کوئی ہے آپ کے ساتھ؟

سلیو میاں کے سوال کے جواب میں کنگ خان کہتے ہیں سلمان اگر میں کبھی مشکل میں ہوا، دراصل مجھ سے زیادہ اگر کبھی میری فیملی مشکل میں ہوئی تو تم ہمیشہ ان کے ساتھ ہو۔ سلمان، شاہ رخ کی اس بات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے انہیں گلے سے لگالیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی گرفتاری پرسلمان خان دوست شاہ رخ خان کی مدد کے لیے پہنچ گئے

سلو میاں اورکنگ خان کی یہ ویڈیو تو پرانی ہے لیکن سلمان خان نے یہ ثابت کردیا کہ شاہ رخ خان کی رائے ان کے بارے میں بالکل صحیح تھی۔ کیونکہ آریان خان کی گرفتاری کے بعد سلمان خان وہ پہلے شخص تھے جو کنگ خان کے گھر ان کی مدد کو پہنچے تھے۔ اور یہ چیز ان دونوں کے درمیان بہترین دوستی کی مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کے کیریئر پر برے سائے منڈلانے لگے

واضح رہے کہ منشیات کیس میں گرفتار اسٹار کڈ آریان خان اس وقت نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحویل میں ہیں۔ آج انہیں ایک بار پھر عدالت میں پیش کیا جائے گا تاہم انہیں ضمانت ملنے کے چانسز کم ہی ہیں۔ اس کے علاوہ این سی بی اہلکار معاملے کی مزید تفتیش کے لیے آریان کے ریمانڈ میں مزید توسیع بھی مانگ سکتے ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں