امریکی چڑیا گھر میں کتے اورشیر کے درمیان دوستی

انسانوں کی صحبت میں رہتے ہوئے جانوروں نے بھی گھل مل کر رہنا سیکھ لیا ہے


Net News February 03, 2014
انسانوں کی صحبت میں رہتے ہوئے جانوروں نے بھی گھل مل کر رہنا سیکھ لیا ہے۔ فوٹو: فائل

شیر اپنی طاقت کے نشے میں خود سے کمزور جانوروں کو منہ لگا نا مناسب نہیں سمجھتا لیکن انسانوں کی صحبت میں رہتے ہوئے جانوروں نے بھی گھل مل کر رہنا سیکھ لیا ہے جس کی زندہ مثال یہ مناظر ہیں۔

امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے ایک چڑیا گھر میں موجود یہ شیر اور کتا آپس میں اتنے گہرے دوست ہیں کہ سارا دن ایک دو سرے کے ساتھ کھیلتے رہتے ہیں اور خوب دوڑ یں لگاتے ہیں۔کتے کے پیچھے بھاگتے ٹائیگر کو دیکھ کر پہلے تو لوگ پریشان ہو جاتے ہیں لیکن اس بات کا ادراک ہوتے ہی ان کی جان میں جان آتی ہے کہ یہ شکار نہیں بلکہ دوستوں کے درمیان کھیلا جانے والا ایک دلچسپ کھیل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں