روسی خلا بازوں کا خلائی اسٹیشن پر سبزیاں اُ گانے کا دعویٰ

خلائی اسٹیشن کے گرین ہاؤس میں تجرباتی طورپراگائی گئی سبزیوں کی کھانے کے لیے محفوظ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے

خلائی اسٹیشن کے گرین ہاؤس میں تجرباتی طورپراگائی گئی سبزیوں کی کھانے کے لیے محفوظ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

روسی خلابازوں نے عالمی خلائی اسٹیشن کے گرین ہاؤس میں گندم، مٹر اور دیگر سبزیاں اگانے میں کامیابی حاصل کرنے کادعویٰ کیا ہے۔


روسی میڈیاکے مطابق روس کے ایک سائنسدان نے بتایا ہے کہ خلائی اسٹیشن کے گرین ہاؤس میں تجرباتی طورپراگائی گئی سبزیوں کی کھانے کے لیے محفوظ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔روسی دارالحکومت ماسکومیں ہونے والی عالمی خلائی کانفرنس کے دوران انسٹیوٹ آف بائیومیڈیکل پرابلمزکی خاتون محقق نے بتایاکہ مٹراگانے کے تجربے نہایت شاندار رہے جب کہ جاپانی ساگ اورچھوٹے پودے والی گندم کی پیداوار بھی غیرمعمولی معیارکی تھی۔ روسی خلابازوں کااگلے سال گرین ہاؤس کی مرمت کے بعدچاول اورٹماٹروغیرہ اگانے کامنصوبہ ہے تاکہ خلامیں کاشت کاری کے باعث ان میں ممکنہ جنیاتی بے قاعدگی کامطالعہ کیاجاسکے۔
Load Next Story