بھارت آئی سی سی کی فنڈنگ روک دےتوپاکستان کی کرکٹ ختم ہوجائےگی رمیزراجہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بھارتی لابی مضبوط ہے، چئیرمین پی سی بی
چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بھارتی لابی مضبوط ہے، اگر انڈیا آئی سی سی کی فنڈنگ روک دے تو پاکستان کی کرکٹ ختم ہوجائے گی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی امور کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین شپ کی پوسٹ چیلنج سمجھ کر قبول کی تاہم اب ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے، کرکٹ واحد کھیل ہے جس کی عالمی لیول پر اچھی ساکھ ہے تاہم کرکٹ بورڈ میں پیسہ صفر اور گالیاں زیادہ ہیں جب کہ ملک کی کرکٹ کو درست سمت میں لانے میں وقت درکار ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بتایا گیا کہ نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی خدشات پر دورہ منسوخ کیا، سکیورٹی ایجنسیز نے خدشات پوچھے تو نیوزی لینڈ حکام نے نہیں بتایا، برطانوی ہائی کمشنر نے بتایا کہ اتنے سنجیدہ سکیورٹی خطرات نہیں تھے۔ آئی سی سی سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستان میں سب سے بہترین اسپورٹس سکیورٹی ہوتی ہے لہذا اس معاملہ میں ہمارا کوئی قصور نہیں تھا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ ہم نے انگلینڈ کی کورونا کے دنوں میں دورہ کرکے مدد کی، بدقسمتی سے ہماری مدد کرنے کوئی نہیں آیا، اگر سیریز ری شیڈولنگ ہوئی تو نقصانات کم ہوجائیں گے تاہم ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے دورے برقرار ہیں، انگلینڈ نے آنے سے انکار کیا جس پر بورس جانسن کو جواب دینا پڑا لہذا اب آسٹریلیا پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بھارتی لابی مضبوط ہے، ہماری 50 فیصد اور آئی سی سی کی 90 فیصد فنڈنگ انڈیا سے آتی ہے، اگر انڈیا کا وزیراعظم آئی سی سی کی فنڈنگ روک دے تو پاکستان کی کرکٹ ختم ہوجائے گی۔