مردہ لوگوں کی آنکھوں کے خلیوں سے اندھے پن کا علاج دریافت

چوہوں پر کیے گئے تجربات میں دیکھا گیا ہے کہ انسانی خلیے بعض مکمل اندھے چوہوں میں کسی حد تک بینائی واپس لے آئے


APP February 03, 2014
چوہوں پر کیے گئے تجربات میں دیکھا گیا ہے کہ انسانی خلیے بعض مکمل اندھے چوہوں میں کسی حد تک بینائی واپس لے آئے۔ فوٹو: فائل

ایک نئی تحقیق کے مطابق مرے ہوئے لوگوں کی آنکھوں کے خلیوں سے اندھے پن کا علاج کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یونیورسٹی کال آف لندن کی ایک ٹیم کے مطابق چوہوں پر کیے گئے تجربات میں دیکھا گیا ہے کہ انسانی خلیے بعض مکمل اندھے چوہوں میں کسی حد تک بینائی واپس لے آئے۔ ایسے ہی نتائج انسانوں میں بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں جس کی وجہ سے بینائی سے محروم افراد کی زندگی بہتر ہو جائے گی تاہم وہ کچھ پڑھنے کے قابل نہیں ہوں گے۔محققین کے مطابق اس طرز علاج کے لیے انسانوں پر تجربات 3 سال میں شروع کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں