زوہیب حسن اور مرزا اشتیاق بیگ ہرجانہ کیس میں نئی پیشرفت

عدالت نے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی


ویب ڈیسک October 07, 2021
عدالت نے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی فوٹوفائل

معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر مرزا اشتیاق بیگ ہرجانہ کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے زوہیب حسن کے خلاف ایک ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ زوہیب حسن نے حفیظ پیرزادہ لاء فرم کی خدمات حاصل کرلیں اور ان کی جانب سے ستار پیرزادہ ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔

ایڈووکیٹ ستار پیر زادہ نے عدالت سے مرزا اشتیاق بیگ کے ایک ارب روپے ہرجانے کے دعوے کا جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے ذوہیب حسن کو آئندہ سماعت تک اس ایشو پر بات کرنے سے روکنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: نازیہ کو زہر دیا گیا مرنے سے قبل اس نے خود بتایا تھا، زوہیب حسن کا انکشاف

خیال رہے کہ عدالت نے زوہیب حسن کو مرزا اشتیاق بیگ کے خلاف کسی قسم کا بیان دینے سے روک رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر مرزا اشتیاق بیگ نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر دعوے میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ زوہیب حسن نے نازیہ حسن کی 21 ویں برسی پر نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کیے۔ زوہیب حسن نے مجھ پر جھوٹے الزامات کے ساتھ توہین آمیز لہجے میں میرے خلاف باتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

اشتیاق بیگ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ زوہیب حسن نے اپنے انٹرویو میں نازیہ حسن کی موت کو غیر فطری قرار دیا ہے، نازیہ حسن لمبے عرصے تک کینسر میں مبتلا رہیں، نازیہ حسن کے انتقال سے متعلق برطانوی حکام کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ موجود ہے، زوہیب حسن توہین آمیز اور حقائق کے برعکس باتیں کررہے ہیں، زوہیب حسن اپنا بیان واپس لے کر معافی مانگیں اور ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |