سونے کے نرخ میں کمی آگئی

سونے کی فی تولہ قیمت گھٹ کر 11540 روپے اور فی 10 گرام قیمت گھٹ کر 98937 روپے ہوگئی


Staff Reporter October 07, 2021
سونے کی فی تولہ قیمت گھٹ کر 11540 روپے اور فی 10 گرام قیمت گھٹ کر 98937 روپے ہوگئی (فوٹو : فائل)

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کی کمی سے 1763 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 11540 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98937 روپے
ہوگئی۔ بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 500 روپے کم ہے۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |