حکومتی اقدامات کے سبب ڈالر کی قدر میں کمی آنا شروع

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یک دم 90 پیسے کمی سے 171.30 روپے پر آگئی


Staff Reporter October 07, 2021
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یک دم 90 پیسے کمی سے 171.30 روپے پر آگئی (فوٹو : فائل)

حکومتی اقدامات کے سبب انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی آگئی۔

حکومت کی جانب سے ایکس چینج کمپنیوں کے لیے ڈالر سمیت دیگر غیرملکی کرنسیوں کی فروخت کے نئے ضوابط کے اجراء، 500 ڈالر یا اس کے مساوی بیرونی کرنسی کی خریداری کو بائیو میٹرک سے مشروط کرنے اور افغانستان کا سفر کرنے والوں کے لیے غیرملکی کرنسی لے جانے کی حد گھٹانے جیسے اقدامات کے باعث اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 172 روپے سے نیچے آگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یک دم 90 پیسے کمی سے 171.30 روپے پر بند ہوئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں پورے دن ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا رحجان غالب رہا۔ کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 18 پیسے کے اضافے سے 171.14 روپے کی سطح تک پہنچ گئے تھے تاہم بعد ازاں دوپہر تک ڈالر کی رسد بڑھنے سے اسک ی قدر میں تنزلی ہوئی اور نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 پیسے کی کمی سے 170.87 روپے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |