دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت میں 180 ارب روپے اضافے کا انکشاف

دیامر بھاشا ڈیم کے ایک حصے پر 480 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا، اب بتایا جائے کہ لاگت کتنی آئے گی؟،احسن اقبال


ویب ڈیسک October 07, 2021
دیامر بھاشا ڈیم کے ایک حصے پر 480 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا، اب بتایا جائے کہ لاگت کتنی آئے گی؟،احسن اقبال۔(فوٹو: فائل)

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران واپڈا حکام نے دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت میں 180 ارب روپے اضافے کا انکشاف کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دیامر بھاشا ڈیم کے حوالے سے معاملات پر بات کی گئی۔ دوران اجلاس انکشاف ہوا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت میں 180 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

رکن قائمہ کمیٹی اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے سوال کیا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے ایک حصے پر 480 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا، اب بتایا جائے کہ لاگت کتنی آئے گی؟

اجلاس میں موجود واپڈا حکام نے بتایا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی نظر ثانی شدہ لاگت 653 ارب روپے ہوگی، کیوں کہ لاگت میں 180 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، یہ اضافہ ایکس چینج ریٹ اور مہنگائی کی وجہ سے ہوا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ واپڈا نے 2 سال پرانا پی سی ون کیوں اٹھایا؟ یہ تو وزارت منصوبہ بندی کی غلطی ہے، مجھے تو لگتا ہے کہ یہ دوسرا نیلم جہلم منصوبہ نہ بن جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں