چینی کمپنی نے ریلوے کو 58 انجنوں کی سپلائی شروع کردی

امریکی وجرمن ساختہ 5 انجن رواں ہفتے پاکستان پہنچیں گے،جون میں سپلائی مکمل ہوگی


آن لائن February 03, 2014
امریکی وجرمن ساختہ 5 انجن رواں ہفتے پاکستان پہنچیں گے،جون میں سپلائی مکمل ہوگی۔ فوٹو: فائل

مالی بحران کے شکار پاکستان ریلوے کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا۔ چائنیز کمپنی ایس سی آر زیاند نے پاکستان ریلوے کو 58 لوکو موٹیو کی سپلائی شروع کردی۔

امریکی اور جرمن ساختہ پانچ نئے انجن رواں ہفتے میں پاکستان پہنچ جائینگے۔ گزشتہ روز ذرائع نے آن لائن کوبتایا کہ وزارت ریلوے نے چائنیز کمینی کیساتھ نئے انجنوں کی ڈلیوری سے متعلق تمام معاملات طے کر لیے ہیں جسکے تحت چائینز کمپنی دوحصوں میں ریلوے انجنوں کی سپلائی کریگی۔

 photo 7_zpsc6ef9d96.jpg

معاہدے کے تحت کمپنی موسمی حالات کے پیش نظر اپریل تک 23انجن جبکہ جون 2014تک 58ریلوے انجنوں کی سپلائی یقینی بنانے کی مجاز ہو گی جس کا مقصد ٹرائل بیس پرنئے ریلوے انجنوں کو فریٹ ٹرینوں پر سخت گرمی اور سردی دونوں طرح کے موسموں میں استعمال میں لاکر انکی کارگردی کا جائزہ لینا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی تکنیکی وجوہات کے باعث کمپنی سے دوبارہ رابطہ کیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں