متبادل ذرائع سے توانائی کی فراہمی میں مدد کرینگے ڈینش سفیر
ڈنمارک پاکستان کے ساتھ معاشی وتجارتی تعاون کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، سورنسن
پاکستان میں تعینات ڈنمارک کے سفیرجیسپر ایم سورنسن نے کہا ہے کہ ڈنمارک کی کمپنیاں سندھ پون بجلی توانائی راہداری میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
پاکستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لیے متبادل ذرائع سے توانائی پیدا کرنے کیلیے معاونت فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ اسلام اباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے ڈنمارک کے سفیر جیسپر ایم سورنسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعاون کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ڈنمارک نے اسلام اباد میں اپنے سفارت خانے میں کمرشل سیکشن قائم کیا ہے تاکہ ان کے ملک کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے نئے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
پاکستان اس وقت 169 ملین ڈالر کی اشیا جن میں ٹیکسٹائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز شامل ہیں۔ ڈنمارک برآمد کررہا ہے جبکہ ڈنمارک کی کمپنیاں پاکستان کو 224ملین ڈالرکی اشیا کیمیکلز اور ادویہ برآمد کررہی ہیں۔ ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ ان کی حکومت دونوں ملکوں کے درمیاں تجارتی حجم بڑھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلیے متبادل ذرائع سے توانائی پیدا کرنے کے حوالے سے اپنے ملک کی مہارت فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی۔