دنیا بھر کی41 فیصد بجلی کوئلے سے پیدا کی جارہی ہے رپورٹ

امریکا پاکستان پر اعتراض کرتا ہے،اس کی اپنی 43 فیصد بجلی کوئلے سے پیدا ہوتی ہے،جی سی سی


APP February 03, 2014
امریکا پاکستان پر اعتراض کرتا ہے،اسکی اپنی 43فیصد بجلی کوئلے سے پیداہوتی ہے،جی سی سی۔ فوٹو: فائل

گلوبل کول کونسل کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار کا 41 فیصد حصہ کوئلے سے پیدا کیا جارہا ہے۔

توانائی کے شعبے کے ماہر غالب عطاء نے کہا ہے کہ کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے حوالے سے امریکا نے پاکستان پر اعتراضات اٹھائے ہیں کہ اس سے ماحولیا ت کے متاثر ہونے کے شدید خدشات ہیں جو بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے بڑے صنعتی ممالک اپنی ضروریات پورا کرنے کیلیے کوئلے سے بجلی پیدا کررہے ہیں جن کی کھپت پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

 photo 9_zpsf0027a30.jpg

انہوں نے کہا کہ ا گر پاکستان اپنی طلب کو پورا کرنے کیلیے تمام تر بجلی اگر کوئلے کی مدد سے تیار کرے تو اس سے امریکا کے مقابلے میں 25 گنا کم فضائی آلودگی ہوگی جبکہ امریکا میں اپنی ضروریات کی 43 فیصد بجلی کوئلے سے پیدا کی جاتی ہے جس کی وجہ سے ماحولیات پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا خدشہ بے بنیاد ہے کیونکہ پاکستان اپنی بجلی کی تمام تر مقامی ضروریات بھی اگر کوئلے سے پوری کرنا شروع کردے تو امریکا کی نسبت پچیس گنا کم فضائی آلودگی پیدا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں