ڈکیتی کیس میں مفرور سندھ کے وزیر سہیل سیال کی ضمانت منظور
صوبائی وزیر اور ان کے بھائی طارق سیال گزشتہ دس سال سے کیس میں روپوش تھے۔
عدالت نے ڈکیتی کیس میں مفرور صوبائی وزیر سہیل سیال کی ضمانت منظور کرلی۔
صوبائی وزیر سہیل انور سیال ڈہرکی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے سہیل انور سیال کی ضمانت منظور کرلی۔
صوبائی وزیر اور ان کے بھائی طارق سیال کے خلاف تھانہ راونتی میں 9200 روپے ڈکیتی کا مقدمہ درج تھا، جس میں دونوں ملزمان گزشتہ دس سال سے روپوش قرار دیے گئے تھے۔
صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے الزام لگایا کہ دس سال قبل پولیس کے سب انسپکٹر حق نواز لولائی نے سیاسی انتقام کے طور پر مقدمہ درج کرایا تھا، جس پولیس افسر نے میرے خلاف مقدمہ درج کیا وہ میرا سکیورٹی افسر رہ چکا ہے۔
مقدمے کے مدعی رسول بخش چاچڑ نے عدالت میں مقدمے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درج کیے گئے مقدمے کے متعلق مجھے کوئی علم نہیں۔