ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ میں روس پاکستان اور سری لنکا نے میڈلز جیت لیے

پاک فوج کی لیفٹیننٹ سبرینا بشیر نے سلور میڈل اور سری لنکن لانس کارپورل ندیشہ دامنی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔


Numainda Express October 08, 2021
پاک فوج کی لیفٹیننٹ سبرینا بشیر نے سلور میڈل اور سری لنکن لانس کارپورل ندیشہ دامنی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ لاہور میں جاری ہے ، مرد اور خواتین کے مقابلوں میں روس، پاکستان اور سری لنکا نے میڈلز جیت لیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ مقابلے لاہور گیریژن میں جاری ہیں، شوٹنگ چیمپئن شپ میں مرد اور خواتین کے مختلف کیٹگریز میں مقابلے ہوئے، خواتین ٹریپ شوٹنگ مقابلوں میں روس کی وارنٹ آفیسر اناستسیا کرخملوف نے گولڈ میڈل جبکہ پاک فوج کی لیفٹیننٹ سبرینا بشیر نے سلور میڈل اور سری لنکن لانس کارپورل ندیشہ دامنی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مردوں کی کیٹگری میں روس کے میجر الکسی نے گولڈ میڈل حاصل کیا، پاکستان کے لیڈنگ میرین امین اللہ نے سلورمیڈل جبکہ سپاہی امیر فاروق نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، ٹریپ مکس میں روسی ٹیم نے گولڈ میڈل، پاکستان فوج کی ٹریپ مکس ٹیموں نے سلور اور کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |