حکومت نے بجلی مزید 1روپیہ 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، نوٹیفکیشن


ویب ڈیسک October 08, 2021
بجلی کی قیمت میں اضافے اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، نوٹیفکیشن. فوٹو:فائل

نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 95 پیسےفی یونٹ مزید اضافے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 95 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30 ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اور ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، جب کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔