مینار پاکستان کیس میں نیا موڑ عائشہ اکرم نے ساتھی ریمبو کو ولن بنادیا

ریمبو نے میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں جن سے مجھے بلیک میل کرتا رہا ، عائشہ اکرام


ویب ڈیسک October 08, 2021
ریمبو نے میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں جن سے مجھے بلیک میل کرتا رہا ، عائشہ اکرام

سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس میں نیا موڑ آگیا۔

متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے ہیرو کو ولن بنادیا۔ عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کو ٹھہرا دیا۔

عائشہ نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کروا دیا جس میں کہا گیا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا، ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں، ان ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا ۔

یہ بھی پڑھیں: مینار پاکستان واقعہ، پولیس نے 15 افراد کو حراست میں لے لیا

عائشہ اکرم نے الزام لگایا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے ۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مینار پاکستان واقعے کے ملزمان کی کیمروں اور نادرا سے شناخت کی کوشش

موقف جاننے کے لیے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے فی الحال اس کیس پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں