بھارت میں 60 سالہ برطانوی سفارت کار بھی جنسی ہراسانی سے محفوظ نہیں

60 سالہ خاتون سفارت کار ٹینس کھیلنے پیدل گھر سے ٹینس کورٹ جا رہی تھیں

جنسی ہراسانی پر برطانوی سفارت کار پولیس میں شکایت درج کرادی، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست چندی گڑھ میں 60 سالہ برطانوی سفارت کار کو موٹر سائیکل سوار نے اس وقت جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جب وہ ٹینس کورٹ جا رہی تھیں۔

جنسی زیادتی اور خواتین کے لیے سب سے غیر محفوظ ملک بھارت میں اب غیر ملکی سفارت کار بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بن رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چندی گڑھ میں صبح ٹینس کھیلنے کے لیے گھر سے ٹینس کورٹ جانے والی برطانوی سفارت کار کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم شخص نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔

60 سالہ برطانوی سفارت کار کی جانب سے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ٹینس کورٹ جاتے ہوئے عقب سے آنے والے موٹر سائیکل سوار نے نامناسب انداز سے چھوا اور نازیبا حرکات کی کوشش کی۔


برطانوی سفارت کار نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار فرار ہوگیا میں نے پیچھا کرنے کی کوشش کی تاہم وہ تیزی سے چلا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست درج کرلی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

 

 
Load Next Story