سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

فی تولہ سونا 115300 روپے اور 10 گرام سونا کم ہو کر 98851 روپے ہوگیا


ویب ڈیسک October 08, 2021
فی تولہ سونا 115300 روپے اور 10 گرام سونا کم ہو کر 98851 روپے ہوگیا- فوٹو:فائل

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کی کمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعے کے روز پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نیتجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 98 ہزار 851 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں