فلورملزمالکان کا مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پنجاب بھر میں ہڑتال کا فیصلہ

فلور ملز سرکاری کوٹہ سے نہ گندم اٹھائے گی نہ کوئی ایگریمنٹ کرے گی، فلورملز ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک October 08, 2021
20 کلو آٹے کے تھیلے کے نرخوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے، چیئرمین فلور ملز ۔ فوٹو: فائل

فلوز ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو منگل سے صوبہ بھر میں ہٹرتال کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فلور مل مالکان نے حکومت کو مطالبات کی منظوری کیلئے پیر تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، گندم کی اجرائی پالیسی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیرمین طاہر حنیف کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع سے 25 فیصد گندم کا کوٹہ اٹھانے کی شق کو ختم کیا جائے۔

طاہر حنیف کا کہنا تھا کہ فلور ملز سرکاری کوٹہ سے نہ گندم اٹھائے گی نہ کوئی ایگریمنٹ کرے گی، 20 کلو آٹے کے تھیلے کے نرخوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو تمام اضلاع میں فلور ملز مالکان اپنی مینٹنگرز کریں گے، اور مل مالکان کی مشاورت کے بعد منگل سے صوبہ بھر میں ہڑتال کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں