بابراعظم کی رمیزراجہ سے ملاقات ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر مشاورت

چیئرمین پی سی بی کا قومی ٹیم کے کپتان کو ورلڈکپ میں پریشر کے بغیر کھیلنے کا مشورہ


Sports Reporter October 08, 2021
چیئرمین پی سی بی کا قومی ٹیم کے کپتان کو ورلڈکپ میں پریشر کے بغیر کھیلنے کا مشورہ

PAKISTAN: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں یہ ملاقات نصف گھنٹہ کے قریب جاری رہی جس میں ورلڈکپ کے حوالے سے مشاورت اور ممکنہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کرکٹ بورڈ سربراہ نے بابر اعظم کو پریشر کے بغیر کھیلنے کا مشورہ دیا اور بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں