تحریک عدم اعتماد کا معاملہ وزیراعلیٰ جام کمال کیلیے 24 گھنٹے انتہائی اہم

وزیراعلیٰ کے استعفیٰ کے بغیر کوئی بات نہیں ہوسکتی، ناراض اراکین


ویب ڈیسک October 08, 2021
وزیراعلیٰ کے استعفیٰ کے بغیر کوئی بات نہیں ہوسکتی، ناراض اراکین . فوٹو : فائل

BERLIN: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اگلے 24 گھنٹے اہم ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان اسپیکر عبدالقدوس بزنجو، جان محمد جمالی اور صالح بھوتانی اسلام آباد سے کوئٹہ روانہ ہوگئے، اجلاس میں تمام قانونی کارروائی اور تمام پہلوؤں پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اگلے 24 گھنٹے اہم ہیں۔

ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفی کے بغیر کوئی بات نہہں ہوسکتی۔ یاد رہے بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان نے ایک ہفتے قبل چیئرمین سیںٹ کے ہمراہ اسلام آباد آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔