کوریئر کمپنی کے ذریعے کی جانے والی 3 کروڑ روپے سے زائد کی اسمگلنگ ناکام

110 آئی فونز 13 پرومیکس، ٹیبلیٹس، اسماٹ واچز، یو ایس بیز اور میموری کارڈز برآمد


Ehtisham Mufti October 08, 2021
110 آئی فونز 13 پرومیکس، ٹیبلیٹس، اسماٹ واچز، یو ایس بیز اور میموری کارڈز برآمد ۔ فوٹو : فائل

ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مقامی کوریئر کمپنی کے ذریعے کی جانے والی 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیرملکی اسمگل شدہ مصنوعات کی ترسیل کو ناکام بنادیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان اسمگل شدہ اشیاء میں موبائل فونز (آئی فونز)، ٹیبلیٹس اور اسمارٹ واچز شامل ہیں، ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی خلیل یوسفانی کو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایک بڑی کوریئر کمپنی کی گاڑیوں کے ذریعے اسمگل شدہ سامان کی نقل وحرکت کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے اطلاع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر راناتسلیم، ڈپٹی ڈائریکٹر امجد راجپر، سپرنٹنڈنٹ سعید فاروقی و دیگر افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے صدر میں واقع اسٹار سٹی مال سے متصل کوریئر سروس کمپنی کی دو مال بردار گاڑیوں کو روک کر ان کی جانچ پڑتال کی تو ان گاڑیوں سے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 110 آئی فونز 13 پرومیکس، ٹیبلیٹس، اسماٹ واچز، یو ایس بیز اور میموری کارڈز برآمد ہوئیں جنہیں اندورن ملک ترسیل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

ڈائریکٹوریٹ کے حکام نے مزکورہ قبضے میں لیکر کوریئر کمپنی کے کنٹری منیجر اور فنانسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔