79 فیصد پاکستانیوں نے پچھلے سال کوئی بھارتی فلم نہیں دیکھی سروے

سروے کے جواب میں 21 فیصد لوگوں نے ہاں میں جواب دیا اور 79 فیصد نے نہ میں جواب دیا


ویب ڈیسک October 08, 2021
سروے کے جواب میں 21 فیصد لوگوں نے ہاں میں جواب دیا اور 79 فیصد نے نہ میں جواب دیا

ایک سروے کے مطابق 79 فیصد پاکستانیوں نے 2020 میں کوئی بھی بھارتی فلم نہیں دیکھی۔

پاکستان میں بھارتی فلمیں دیکھنے کے حوالے سے نوجوانوں میں گیلپ کی جانب سے سروے کیا گیا جس میں پوچھا گیا کہ گزشتہ سال یعنی 2020 میں کتنے فیصد پاکستانیوں نے بھارتی فلم دیکھی۔

سروے کے جواب میں 21 فیصد لوگوں نے ہاں میں جواب دیا اور 79 فیصد نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال کوئی بھارتی فلم نہیں دیکھی۔ سروے کے دوران مردوں کی جانب سے 21 فیصد لوگوں اور 15 فیصد خواتین نے ہاں میں جواب دیا جب کہ 77 فیصد مردوں نے اور 85 فیصد خواتین نے نہ میں جواب دیا۔

واضح رہے گزشتہ سال بھارت میں کورونا وائرس عروج پر تھا اور تقریباً پورا سال سینما گھر بند رہے جس کے باعث بیشتر فلمیں آن لائن ریلیز کی گئیں جن میں کولی نمبر ون، تھپڑ، گلابو ستابو، شب منگل زیادہ ساودان، گنجن سکسینا اور اسٹریٹ ڈانسر سمیت متعدد فلمیں شامل تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں