لاہور کے اسکول میں طالبہ سے زیادتی کی کوشش پر چوکیدار گرفتار

ملزم عرفان لائسیم اسکول میں سکیورٹی گارڈ ہے


ویب ڈیسک October 09, 2021
ملزم عرفان لائسیم اسکول میں سکیورٹی گارڈ ہے

WASHINGTON: پولیس نے معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوھدری کے حکم پر گلشن راوی پولیس نے کارروائی کی۔ ملزم عرفان امپیریل لائسیم اسکول میں سکیورٹی گارڈ ہے اور اس نے 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کو ڈر کی وجہ سے بخار ہوگیا۔

متاثرہ بچی کے والد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے درخواست کی کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ گلشن راوی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔

مزید تفتیش کے لیے ملزم کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزکیپٹن(ر)سہیل چوھدری نے کہا کہ معصوم بچوں اور خواتین کو ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں