ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے منتخب قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی

قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے آرائیول کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے


Sports Reporter October 09, 2021
اسکواڈ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا فوٹو: فائل

CAIRO: ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے آرائیول کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے جس کے بعد اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔

شیڈول کے تحت قومی اسکواڈ اتوار کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کرے گا، پیر اور منگل کو قومی اسکواڈ کے ٹریننگ سیشنز ایل سی سی گراؤنڈ لاہور میں منعقد ہوں گے، قومی اسکواڈ 14 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سینیریو میچ کھیلے گا، اسکواڈ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں