بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

گزشتہ روز بھی قابض بھارتی فوج نے کار پر فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا


ویب ڈیسک October 09, 2021
نوجوان کو سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، فوٹو: فائل

نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے علاقے نیتی پورہ کے خارجی اور داخلے راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران خواتین کو ہراساں کیا گیا اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے قابض بھارتی فوج نے نوجوان کی لاش لواحقین کے بجائے پولیس کے حوالے کردی۔

شہید نوجوان کے والدین اپنے بیٹے کی لاش کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ علاقہ مکین نے اس ظلم و بربریت پر بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج نے ایک کار پر فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کردیا تھا جس کی شناخت پرویز احمد کے نام سے ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں