فیاض الحسن چوہان نے جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا

اپوزیشن نے کرکٹ میچ سیریز میں حکومت کو شکست دے دی

اپوزیشن نے کرکٹ میچ سیریز میں حکومت کو شکست دے دی

NEW DELHI:
تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گورنر ہاؤس پنجاب میں جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ ہوا۔ کرکٹ ٹاکرے کے بیسٹ آف تھری میں حکومتی ٹیم شکست سے دو چار ہوگئی۔

پہلے دونوں میچوں میں حکومتی ٹیم کو شکست ہوئی تھی جس کے نتیجے میں اپوزیشن ٹیم نے بیسٹ آف تھری کرکٹ ٹاکرے کی سیریز اپنے نام کرلی۔

پہلے میچ میں حکومتی ٹیم نے 97رنز بنائے جو اپوزیشن نے آسانی سے ہدف حاصل کر لیا۔ دوسرے میچ میں حکومتی ٹیم نے 86رنز بنائے اپوزیشن نے یہ ہدف بھی آسانی سے حاصل کر لیا۔

حکومت نے آج بیسٹ آف تھری کا تیسرا میچ جیت لیا۔ تیسرے میچ میں حکومت نے اپوزیشن کو 98 رنز کا ہدف دیا۔ اپوزیشن ٹیم حکومتی ہدف پورا نہ کرسکی۔ سیریز دو ایک سے اپوزیشن کے نام رہی۔


یہ بھی پڑھیں: میری برطرفی پر سب سے زیادہ خوشی بھارت کو ہوئی، فیاض الحسن چوہان

اس موقع پر حکومتی ٹیم کے کپتان اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے خوش گوار ماحول میں جیے بھٹو کا نعرہ بھی لگایا۔ حسن مرتضی کے کہنے پر فیاض الحسن چوہان نے جیے بھٹو کا نعرہ لگایا۔

کرکٹ ٹاکرے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے فیاض چوہان نے میچ کھیلنے پر پیپلز پارٹی کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ٹیم نے کرکٹ کی بحالی کے لئے اچھا کردار ادا کیا، اس موقع پر میرا بھی دل کر رہا ہے کہ ملک کے لئے پیپلز پارٹی کے اس جذبے کے پیش نظر جئے بھٹو کا نعرہ لگادوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کو کرکٹ کھیلتے دیکھ کر خوشی ہوئی، سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کرکٹ کھیلی گئی، اس سلسلے میں فیاض الحسن چوہان اور علی حیدر گیلانی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے امریکی قونصل جنرل کو یادگاری شیلڈ دی۔

Load Next Story