سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115250روپے ہوگئی
سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کی کمی سے 1758ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50روپے اور 43روپے کی کمی واقع ہوئی۔
اس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115250روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98808روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 1000روپے کم ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400روپے پرمستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1200.27 روپے پر مستحکم رہی ہے۔