کانگو میں مسافر بردار کشتی الٹنے سے 51 افراد ہلاک اور 70 لاپتہ

35 افراد کو دریا سے زندہ نکال لیا گیا

دریا میں سے 35 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، فوٹو: فائل

وسطی افریقی ملک کانگو میں مسافر بردار کشتی دریا میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور 70 لاپتہ ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں مسافر بردار کشتی دریا میں الٹ گئی، کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔


ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے دریا سے 51 لاشیں نکالی ہیں جب کہ 35 افراد کو زندہ بچالیا گیا تاہم اب بھی 70 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

ترجمان ریسکیو ٹیم نے میڈیا کو بتایا کہ لاپتہ مسافروں کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ان کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کی موجودگی ایک وجہ ہو سکتی ہے جب کہ عمومی طور پر بھی یہاں لکڑی سے بنی روایتی کشتیاں استعمال کی جاتی ہیں۔
Load Next Story