جارجیا میں کثیرالمنزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی 5 افراد ہلاک

5 منزلہ قدیم عمارت میں مزید 2 منزلوں کا حال ہی اضافہ کیا گیا تھا


ویب ڈیسک October 09, 2021
عمارت کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، فوٹو: ٹوئٹر

جارجیا کے شہر باتومی میں ایک کثیر المنزلہ عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جارجیا کے شہر باتومی میں 7 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد لاپتہ ہیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے عمارت کے ملبے سے دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا تاہم اب بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

منہدم ہونے والی پانچ منزلہ عمارت 1981 میں تعمیر کی گئی تھی۔ بعدازاں اس عمارت میں مزید 2 منزلوں کا اضافہ کیا گیا تھا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں