لیبیا جیل میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 6 تارکین وطن ہلاک

اس جیل میں حال ہی میں 5 ہزار سے زائد تارکین وطن کو منتقل کیا گیا ہے


ویب ڈیسک October 09, 2021
جیل میں 5 ہزار سے زائد تارکین وطن کو منتقل کیا گیا ہے، فوٹو: فائل

لیبیا کی ایک جیل میں افراتفری کے دوران سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ میں 6 تارکین وطن ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا میں طرابلس کے مغربی علاقے میں واقع حراستی مرکز میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس سے جیل میں افرا تفری مچ گئی اور اس دوران سیکیورٹی گارڈز نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ میں 6 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ اس جیل میں گزشتہ ہفتے 500 خواتین اور 60 بچوں سمیت 5 ہزار سے زائد تارکین وطن کو منتقل کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تارکین وطن کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |