کراچی میں رکشا ڈرائیور نے بدفعلی کیلیے 5 بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی
بازیاب بچوں میں 2 بچیاں اور 3 بچے شامل ہیں اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، پولیس
بلدیہ ٹاؤن میں رکشا ڈرائیور نے بدفعلی کیلیے 5 بچوں کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک شخص 5 بچوں کو 2 الگ الگ رکشوں پر لے جارہا تھا، بار بار اترنے کی جگہ تبدیل کرنے پر ایک رکشا ڈرائیور کو شک ہوا، اس نے بچوں سے معلوم کیا تو پتہ چلا کہ بچے مدرسے سے پڑھ کر گھر واپس جا رہے تھے اور دوسرے رکشے پر سوار شخص نے انہیں ماموں کے گھر لے جانے کا لالچ دیا ہے۔
ساری صورت حال معلوم ہونے پر رکشا ڈرائیور نے پولیس کو فون کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کرمذکورہ شخص کو پکڑ کر بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ بازیاب بچوں میں 2 بچیاں اور 3 بچے شامل ہیں، ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، بچوں کو ان کے گھر والوں کے حوالے کردیا گیا ہے، ملزم نے اپنی شناخت فہیم کے نام سے کرائی ہے، اس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی بچوں کے اغوا کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی بیوی کو 3 ماہ قبل طلاق دی ہے اوران بچوں کو غلط نیت سے اغوا کیا تھا۔