طالبان نے داعش کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی تعاون مسترد کردیا

طالبان خود داعش کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، سہیل شاہین


ویب ڈیسک October 10, 2021
طالبان خود داعش کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، سہیل شاہین۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی تعاون کی ضرورت نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان نے داعش کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکی تعاون کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائی کے لیے کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں، ہم خود دہشت گرد حملوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں داعش کے خلاف کارروائی کے لیے امریکا سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جائے گا، طالبان خود داعش کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ ہفتوں کے دوران دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے، جمعہ کو مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں 100 کے قریب افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ دوسری جانب طالبان نے بھی داعش کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں