ڈاکٹرعبدالقدیر کی نماز جنازہ اور تدفین شیخ رشید خود نگرانی کرتے رہے
پوری قوم رنجیدہ ہے کہ محسن پاکستان رخصت ہوگئے، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ڈاکٹرعبدالقدیر کی نماز جنازہ اور تدفین کے تمام مراحل کی خود نگرانی کرتے رہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی سب سے پہلے تصدیق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کی تھی۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں ہنگامی اجلاس بلایا، جس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبد القدیر عظیم سائنسدان تھے، پوری قوم رنجیدہ ہے کہ محسن پاکستان رخصت ہوگئے۔
شیخ رشید نے محسن پاکستان کی تدفین کے لیے فیصل مسجد اور ایچ 8 کے قبرستان میں 2 قبریں تیار کرانے کی ہدایت کی تاکہ محسن پاکستان اور ان کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو سپرد خاک کیا جاسکے، محسن پاکستان ہی کے اہل خانہ کی خواہش پر انہیں ایچ 8 میں سپرد خاک کیا گیا۔