نائیجیریا میں مسلح افراد کی بازار میں اندھا دھند فائرنگ 20 افراد ہلاک

حملہ آوروں نے دکانوں کو بھی نذر آتش کردیا


ویب ڈیسک October 10, 2021
حملہ آوروں نے دکانوں کو نذر آتش کردیا، فوٹو: فائل

افریقی ملک نائیجیریا میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پُرہجوم بازار میں اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی سورش زدہ ریاست سوکوٹو میں نامعلوم کار سوار مسلح افراد نے ایک مارکیٹ پر اس وقت حملہ کردیا جب وہاں خریداری کے لیے سیکڑوں لوگ موجود تھے۔

حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ میں 20 افراد اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور کارروائی کے بعد اطمینان سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاحال کس گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں طالبات کے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں جن میں بوکوحرام سمیت مختلف گینگ ملوث ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں