بھارت میں کسان مظاہرین کو گاڑی تلے کچلنے والا وزیر کا بیٹا گرفتار

اس مقدمے میں پہلے ہی 2 ملزمان زیر حراست ہیں

اس مقدمے میں 2 ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں، فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت میں کسان مظاہرین کو اپنی گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے والا مودی سرکار کے وزیر کا بیٹا اشیش مشرا کو پولیس نے شدید عوامی احتجاج کے بعد گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کی پولیس مودی حکومت کے وزیر مملکت برائے داخلہ اجے کمار مشرا کے بیٹے اشیش مشرا کو ریاست بھر میں ہونے والے عوامی احتجاج کے بعد بالآخر گرفتار کرنے پر مجبور ہوگئی۔


اشیش مشرا کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور باقاعدہ تفتیش کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔ وزیر داخلہ نے عوامی احتجاج کے پیش نظر سیاسی چال چلتے ہوئے گزشتہ روز ہی بیٹے کی گرفتاری دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس مقدمے میں پہلے ہی دو ملزمان زیر حراست ہیں۔ پولیس نے گرفتارین سے قبل اشیش مشرا کے گھر پر تفتیش کے لیے آنے کے لیے نوٹس بھی چسپاں کیا تھا تاہم وزیر کے بیٹے نے قانونی کارروائی کو جوتے کی نوک پر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتے ہفتے اترپردیش میں کسانوں نے حکومتی وزراء کی آمد پر کولکھیم پوری میں احتجاج کیا تھا جس کے دوران وزیر داخلہ اجے کمار نے بیٹے نے مظاہرین پر گاڑی چڑھادی تھی جس میں 9 کسان ہلاک ہوگئے تھے۔
Load Next Story