ٹک ٹاک پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم آفتاب نے پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ کی اور اس کی ویڈیوز بنوا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں، پولیس


ویب ڈیسک October 10, 2021
ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئی، پولیس۔ فوٹو:ایکسپریس

پولیس نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ملزم آفتاب کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق لاہور کے قریب باٹا پور کے علاقے میں پولیس نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والےآفتاب نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ ملزم آفتاب نے پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ کی اور اس کی ویڈیوز بنوا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں، ملزم کی ویڈیوز سامنے آنے پر فورا ملزم کو گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔