روس میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ 16 افراد ہلاک

حادثے میں 6 افراد بھی زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے، روسی وزارت صحت


ویب ڈیسک October 10, 2021
حادثے میں 6 افراد بھی زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے، روسی وزارت صحت

روس میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں ایک نجی فلائنگ کلب کا طیارہ اسکائی ڈائیورز کو لیکر سیاحتی مقام جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوکرمنزلنسک میں گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں 19 اسکائی ڈائیورز اور عملے کے 2 افراد سوار تھے. حادثے میں 16 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم طیارے میں فنی خرابی پیدا ہونے کا امکان ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ روس میں رواں سال جولائی میں طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 28 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔