یمن کے شہر عدن کے گورنر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے 5 افراد ہلاک

حملے کے وقت وزیر ماحولیات بھی گورنر کے ہمراہ تھے تاہم کار بم دھماکے میں وہ بھی محفوظ رہے


ویب ڈیسک October 10, 2021
حملے کے وقت وزیر ماحولیات بھی گورنر کے ہمراہ تھے تاہم کار بم دھماکے میں وہ بھی محفوظ رہے

یمن کے شہر عدن میں گورنر کے قافلے پر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن کے شہر عدن میں گورنر کے قافلے کو کار بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ خوش قسمتی سے خودکش کار بم دھماکے میں گورنر اور وزیر زراعت محفوظ رہے۔



فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خودکش بم دھماکے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

دھماکے میں بال بال بچنے والے عدین کے گورنر احمد لملاس علیحدگی پسند جماعت سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں جب کہ وزیر زراعت سلیم السقاطری بھی اس جماعت کے رکن تھے۔

علیحدگی پسند جماعت سدرن ٹرانزیشنل کونسل متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ پارٹی ہے اور حوثی باغیوں سے مزاحمت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ یمن میں 2015 سے اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں 2 لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور 10 لاکھ کے قریب بے گھر ہوگئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔