سوات سمیت دیگر شہروں میں موسم سرما کی پہلی ہلکی برفباری

موسم سرد ہونے کے باعث شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا


October 10, 2021
موسم سرد ہونے کے باعث شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا۔ فوٹو:فائل

سوات کے بالائی علاقوں وادی کالام کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی ہلکی برفباری میدانی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات کے میدانی علاقوں مینگورہ شہر اور گردونواح میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی، جب کہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ وادی کالام کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش سے میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور پہاڑی علاقوں میں موسم سرد ہونے کے باعث شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔