سندھ حکومت کا تمام جامعات 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان

12 سال اور اس سے زاٸد عمر کے طلبا کی ویکسینیشن لازمی ہوگی، وزیرجامعات


ویب ڈیسک October 10, 2021
12 سال اور اس سے زاٸد عمر کے طلبا کی ویکسینیشن لازمی ہوگی، وزیرجامعات۔ فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تمام جامعات و تعلیمی بورڈز پیر سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے تمام نجی و سرکاری جامعات پیر سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے وزیر جامعات اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ 100 فیصد حاضری کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ ویکسینیشن کے عمل کو یقینی بنانے کے لٸے محکمہ صحت کے ملازمین جامعات میں اپنا کاونٹر لگائیں گے، 12 سال اور اس سے زاٸد عمر کے طلبا کی ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔