طالبان سے قیدیوں کے تبادلہ میں میرے مغوی بیٹے کا نام بھی شامل کیا جائے گیلانی

نئے صوبے وقت کی ضرورت ہیں نوازشریف کوچاہیے کہ عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کریں۔ گیلانی


آن لائن February 03, 2014
نئے صوبے وقت کی ضرورت ہیں نوازشریف کوچاہیے کہ عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کریں۔ گیلانی فوٹو فائل

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ وہ حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے دعاگوہیں۔

ان کی خواہش ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میںطالبان سے قیدیوںکے تبادلے میںان کے مغوی بیٹے کانام بھی شامل ہوجو پچھلے کافی عرصے سے طالبان کے قبضے میںہے۔ انھوں نے اتوارکو موئن جودڑوسے واپسی پرشیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگومیں کہاکہ طالبان سے مذاکرات میں وزیراعظم نوازشریف کوپیپلزپارٹی کی مکمل اخلاقی حمایت حاصل ہے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ نئے صوبے وقت کی ضرورت ہیں نوازشریف کوچاہیے کہ عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں